اللہ تعالی قدیر، مقتدر اور قادر ہے

اللہ تعالی قدیر، مقتدر اور قادر ہے

اللہ تعالی قدیر، مقتدر اور قادر ہے

یقیناً اللہ تعالی قدیر، مقتدر اور قادر ہے۔ ۔ ۔ {اور اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے۔ }(البقرۃ: 284 )

نیز اللہ تعالی فرماتے ہیں:{راستی اور عزت والی بیٹھک میں قدرت والے بادشاہ کے پاس۔ }(القمر: 55 ) ، {آپ کہئے کہ اس پر بھی وہی قادر ہے۔ }(الانعام: 65)

&"القدیر&"۔ ۔ ۔ وہ مکمل قدرت والی ذات ہے۔ اس نے اپنی قدرت سے تمام کائنات کو وجود بخشا۔ اپنی ہی قدرت سے اس نے کائنات کی تدبیر کی۔ قدرت ہی سے اس نے کائنات کو مضبوط و مستحکم بنایا۔ وہ قدرت ہی سے مارتا اور جِلاتا ہے۔ مرنے کے بعد بدلہ دینے کے لئے دوبارہ زندہ کرتا ہے۔ نیکوکار کو اس کی نیکیوں کا، اور بدکار کو اس کی بدکاری کا بدلہ دیتا ہے۔ وہ ذات ہے جو جب کسی چیز کو وجود بخشنے کا ارادہ کرتی ہے، تو اس سے کہتی ہے &"ہوجا&"، تو وہ ہوجاتی ہے۔ اپنی قدرت ہی سے وہ دلوں کو پلٹتا ہے، اور جس طرح چاہتا ہے اس طرح دلوں کو پھیرتا ہے۔

&"المقتدر&" وہ مضبوط طاقت و قوت والا ہے، اور وہ جس طرح جو چاہتا ہے، اس پر قدرت رکھتا ہے۔

&"القادر&" وہ مکمل قدرت والا ہے، زندگی اور موت اسی نے بخشی ہے، ساری کائنات کو اسی نے وجود میں لایا ہے، وہی ان کی تدبیر کرتا ہے، اور ان کو مستحکم بناتا ہے۔

&"القدیر&" وہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرتا ہے، اور اپنی قدرت سے وہ لوگوں کو بدلہ دیتا ہے، اور جس طرح چاہتا ہے، دلوں کو پھیرتا ہے۔

&"القادر&" وہ مکمل قدرت رکھنے والا ہے، اور اس کامل و مکمل قدرت میں کسی بھی قسم کا نقص یا کمی نہیں ہے۔

&"القادر&" وہ ذات جو اپنی مخلوق میں سے جس کے لئے جو چاہے تدبیر کرتی ہے۔ یہ بھی اس کے کمالِ قدرت اور علمی احاطے میں شامل ہے۔

یقیناً اللہ تعالی قدیر، مقتدر اور قادر ہے۔ ۔ ۔



متعلقہ: