اللہ تعالی شاکر و شکور ہیں

اللہ تعالی شاکر و شکور ہیں

اللہ تعالی شاکر و شکور ہیں

یقیناً اللہ تعالی نوازنے والا قدر دان ہے۔ ۔ ۔

یقیناً اللہ تعالی قدرداں ہے۔ ۔ ۔ {اللہ قدردان اور انہیں خوب جاننے والا ہے۔ }(البقرۃ: 158) ،

نیز اللہ تعالی فرماتے ہیں:{بیشک ہمارا پروردگار بڑا بخشنے والا بڑا قدردان ہے۔ }(فاطر: 34)

وہی اللہ کی ذات ہے جو چھوٹے سے چھوٹے عمل کو قدر کی نگاہوں سے دیکھتا ہے، بڑی بڑی خطاؤں کو درگذر کرتا ہے، اور اخلاص رکھنے والوں کے اعمال بلا حساب کئی گنا بڑھاتا ہے۔

&"اللہ تعالی قدر دان ہیں&" اس کا شکر بجالانے والوں پر نوازشیں نچھاور کرتا ہے، مانگنے والوں پر فضل و کرم کرتا ہے، اس کی یاد میں رہنے والوں کو خود یاد کرتا ہے۔ شکرگذار کے لئے مزید نعمتیں ہیں، اور ناشکرے کے لئے مزید خسارہ و نقصان ہے۔ اللہ تعالی فرماتے ہیں:{اگر تم شکرگزاری کروگے تو بیشک میں تمہیں زیادہ دوں گا اور اگر تم ناشکری کروگے تو یقیناً میرا عذاب بہت سخت ہے۔ }(ابراھیم: 7)

یقیناً اللہ تعالی نوازنے والے قدرداں ہیں ۔ ۔ ۔



متعلقہ: