اے سننے والی ذات ہماری دعائیں سن لے، اور ہماری پکار قبول کرلے؛ یقیناً تو ہمارے اعمال، ہماری کوتاہیاں، اور ہماری تیری ایک ذات کے محتاج ہونے سے باخبر ہے۔
&"السمیع البصیر&" ۔ ۔ ۔ وہ آپ کی باتیں سنتا ہے، لہذا اپنے آپ کا محاسبہ کرو۔ وہ آپ کی دعائیں سنتا ہے، لہذا اپنے رب کے سامنے گریہ و زاری کرتے رہو، اور وہ تمہارے اعمال سے با خبر ہے، اور کوئی چھوٹی سی چھوٹی چیز بھی اس سے پوشیدہ نہیں ہے؛ لہذا اچھے اعمال کرو، کیونکہ اللہ تعالی اچھے اعمال کرنے والوں کو پسند کرتے ہیں۔&"اللہ تعالی سمیع ہیں&" وہ ذات ہر پست و بلند آواز سنتی ہے، اس کو ایک آواز دوسری آواز سے، اور ایک مانگنے والا دوسرے مانگنے والے سے بے خبر نہیں کرتا ہے۔
&"اللہ تعالی بصیر ہیں&" ہر چھوٹی یا بڑی، یا رات کے اندھیرے اور دن کے اجالے میں ہر چیز کو وہ دیکھتے ہیں۔
&"السمیع&" مختلف زبانوں اور مختلف ضرورتوں پر مبنی باتوں کو وہ سنتے ہیں۔
&"البصیر&" سنسان چٹان پر کالی رات میں کالی چیونٹی کے چلنے کی آواز بھی وہ دیکھتے ہیں، وہ سات زمینوں کے نیچے رہنے والی چیزوں کو بھی دیکھتے ہیں، اور اسی طرح سات آسمانوں کے اوپر والی چیزوں کو بھی وہ دیکھتے ہیں۔
&"السمیع البصیر&" اس سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے، اور نہ وقوع پذیر ہونے والی کوئی بھی چیز اس سے مخفی ہے۔
یقیناً اللہ تعالی سمیع و بصیر ہے ۔ ۔ ۔