اللہ تعالی فتّاح ہیں

اللہ تعالی فتّاح ہیں

اللہ تعالی فتّاح ہیں

یقیناً اللہ تعالی فتّاح ہیں ۔ ۔ ۔ {وہ فیصلے چکانے والا ہے اور دانا۔ }(سبا: 26)

&"الفتّاح&" وہ اپنے رحم و کرم سے ہمارے لئے رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے۔ ۔ ۔

&"الفتاح&" ۔ ۔ ۔ وہ ذات جو بندوں کے درمیان اپنے شرعی احکام، تقدیر کے فیصلے، اور جزاء و سزا کے احکام نافذ کرتی ہے۔ وہ ذات جو اپنے لطف و کرم سے مخلصین کی آنکھیں کھولتی ہے، اور ان کے دلوں کو اپنی معرفت و محبت اور اپنے دربار کی طرف رجوع کرنے کے لئے کھولتی ہے۔ اپنے بندوں کے لئے ہمہ اقسام کے رزق اور رحمت کے کئی دروازے کھولتی ہے۔

اللہ تعالی جو رحمت لوگوں کے لئے کھول دے سو اس:{کا کوئی بند کرنے والا نہیں۔ }(فاطر: 2)

&"الفتّاح&" اللہ تعالی نے ہمارے اور آپ کے لئے برکت کے دروازے کھول دیئے ہیں ۔ ۔ ۔ ہمیں اپنی عطاؤں اور کرم سے نوازا ہے ۔ ۔ ۔ اور ہم پر معافی و انعامات کی بارش برسائی ہے۔

اللہ تعالی کی ذات اُن دلوں کو ایمان و ہدایت کی کنجی سے کھولنے والی ہے، جو بند ہوجاتے ہیں۔

&"الفتاح&" وہ ذات اپنے رحمت کے دروازے کھولتی ہے، اور پھر رحمت کی بارش برساتی ہے۔ بندوں کے لئے علم و حکمت اوران کی عقول کے لئے دانائی سے پُر نور کرنے والے دروازے کھولتی ہے، اور پھر انہیں اس نور سے آرستہ کرتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی ذات دلوں کو ایمان کے لئے کھولتی ہے، اور پھر انہیں راہِ راست پر چلاتی ہے۔

&"الفتاح&" وہ ذات جو اپنے بندوں سے غم فرو کرتی ہے، ہر رنج سے چھٹکارہ دلاتی ہے، ہر پریشانی سے آرام پہنچاتی ہے، اور ہر نقصان کو دور کرتی ہے۔

&"الفتاح&" وہ ذات جو آخرت میں اپنے بندوں کے درمیان انصاف کے دروازے کھولتی ہے۔ یقیناً وہ کارساز اور قابلِ ستائش ہے۔

یقیناً اللہ تعالی فتاح ہے ۔ ۔ ۔



متعلقہ: