وہ اپنی بلندی و کبریائی میں مقدس و محترم ہے، اس کی تعریف بے پناہ ہے، اور اس کی نعمتیں بہت ہی عظیم ہیں ۔ ۔ ۔ {وہی اللہ ہے جس کے سواء کوئی معبود نہیں، بادشاہ، نہایت پاک، سب عیبوں سے صاف۔ }(الحشر: 23)
وہ پاک قدوس ذات فرشتوں اور جبریل امین کا پروردگار ہے ۔ ۔ ۔ وہ پاک ذات ملک و قدوس ہے۔
&"یقیناً اللہ تعالی قدوس ہیں&"۔ وہ مقدس ذات ہر عیب اور ہر کمی سے پاک ہے، نیز ہر اس صفت سے پاک ہے، جو اس کے شایانِ شان نہیں ہے۔
&"یقیناً اللہ تعالی قدوس ہیں&" وہ کمال و جمال اور جلال کی صفات کا حامل ہے۔ ہر عیب اور کمی سے پاک ہے، اس جیسی کوئی چیز نہیں ہے، اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے۔ اس کے کمال سے اعلی کوئی کمال نہیں ہے، اور نہ کوئی اس کے اسماء و صفات کی بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔
&"یقیناً اللہ تعالی قدوس ہے&"۔ وہ ذات جس سے دل پاک ہوگئے، اور دلوں کی ساری آرزوئیں اس سے وابستہ ہوگئیں۔ وہ ذات جس سے زبانیں پاک ہوگئیں، اور ہر وقت اسی کی پاکی میں مگن رہنے لگیں۔
&"القدوس السلام&" ۔ ۔ ۔ وہ عظیم ذات ہر طرح کے عیب و کمی سے، اور اپنی مخلوقات میں سے کسی کی شباہت سے پاک ہے۔ وہ ہر عیب سے پاک ہے، اور اس بات سے بھی پاک ہے کہ اس کی مخلوقات میں سے کوئی اس کے مشابہ ہو یا کوئی اس کے کمالات میں سے کسی چیز کے قریب بھی ہو۔&"یقیناً اللہ تعالی قدوس ہیں&"۔ وہ برکت و عطاء، اور فضل و ثناء والی ذات ہے۔ برکتیں اسی کی طرف سے شروع ہوتی ہیں، اور اسی پر ختم ہوتی ہیں۔ وہی ذات بابرکت ہے، جو اپنے بندوں کو برکتوں سے نوازتا ہے، اور چاہت کے مطابق اپنے فضل و کرم سے انہیں برکتیں عنایت کرتا ہے۔
یقیناً اللہ تعالی قدوس ہیں ۔ ۔ ۔