یقیناً اللہ تعالی کی ذات کبریائی و بزرگی، اور عظمت و جلال کی صفات سے متصف ہے۔ وہ ہر چیز سے بڑا، ہر چیز سے عظیم، اور ہر چیز سے اعلی و بلند ہے۔ اس کے اولیاء و مقرب بندوں کے دلوں میں اسی کے لئے تعظیم و اکرام ہے، یقیناً ان کے دل اس کی عزت و اکرم کے جذبے سے سرشار ہیں، اور اس کی کبریائی کے سامنے سر بسجود کھڑے ہونے کے خواہاں ہیں۔
اے عظیم ذات تو کتنا ہی زیادہ پاک ہے، اور تیری عظمت کتنی ہی زیادہ بلند و بالا ہے۔ {پس تو اپنے عظیم الشان پروردگار کی تسبیح کر۔ }(الواقعۃ: 96)
ہم تیری تعریف، اور تیری عظمت و جلال کا احاطہ نہیں کرسکتے ہیں۔ اے بڑی و بلند ذات ۔ ۔ ۔ اے عزت و جلال والی ذات۔
وہ پاک ذات اپنی بلند صفات میں عظمت والی ہے، اور وہ اپنے اسماء و صفات میں عظیم ہے۔ {اس جیسی کوئی چیز نہیں۔ }(الشوریٰ: 11)
وہ عزت و جلال والا ہے، جو کوئی اس میں سے کسی چیز میں اللہ تعالی سے جھگڑا کرے، تو اللہ تعالی اس کو ذلیل و خوار کردیں۔ جیساکہ حدیثِ قدسی میں اللہ تعالی فرماتے ہیں:&"کبریائی میری چادر ہے، اور عظمت میرا تَہ بَند ہے۔ اگر ان دو میں سے کسی ایک میں بھی کوئی مجھ سے جھگڑا کرے، تو میں اس کو جہنم میں ڈال دوں گا&"(اس حدیث کو امام احمد نے روایت کیا ہے)
یقیناً اللہ تعالی مجید، کبیر، عظیم اور جلیل ہیں۔ ۔ ۔