اے وہ ذات جس کو ذاتی، صفاتی اور ناموں کے اعتبار سے وحدانیت حاصل ہے۔
ہم تجھ سے اخلاص و محبت اور رغبت مانگتے ہیں۔ ۔ ۔ اے ایک و بے نیاز ذات۔
&"الاحد&" وہ اپنے ناموں اور صفات میں ایک ہے، اس کا ہمسر یا مشابہ نہیں ہے، اور نہ کوئی اس کے مماثل ہے۔{کیا تیرے علم میں اس کا ہمنام ہم پلّہ کوئی اور بھی ہے؟ }(مریم: 65)
&"الاحد&" وہ ذات عبادت کا مستحق ہونے میں ایک ہے؛ چنانچہ اللہ تعالی کے علاوہ کوئی معبودِ برحق نہیں ہے، اور ہر قسم کی عبادت چاہے چھوٹی ہو یا بڑی اس کے علاوہ کسی کے لئے نہیں کی جائے گی۔
&"واحد و احد&"وہ ذات جو اپنے تمام کمالات میں ایک ہے، ان کمالات میں کوئی اس کا شریک نہیں ہے، اور بندوں کا یہ فرض ہے کہ وہ زبانی، عملی اور عقلی طور پر اس کی وحدانیت کا اقرار کریں، اس طور پر کہ اس کے لئے مطلق کمال کا اعتراف کریں، اس کو ایک و یکتا مانیں، اور ہر قسم کی عبادت صرف اسی کے سامنے بجا لائیں۔&"الاحد&" وہ ذات ایک ہے، وہی مقصود ہے۔ وہ ایک پروردگار ہے، اور وہی معبود ہے۔ دلوں کی گہرائیوں نے اس کی گواہی دی، اور غیب کی چیزوں کو بخوبی جاننے والی ذات سے نگاہیں وابستہ ہوگئیں۔
&"اللہ تعالی واحد و احد ہیں&"۔ اللہ تعالی نے اپنے بندوں کو فطرتِ توحید پر پیدا کیا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔ کوئی ایسا بندہ نہیں ہے، جس نے اس کے علاوہ کسی اور سے لَو لگائی ہو، اور وہ کامیاب بھی ہوگیا ہو، اور کوئی ایسا بندہ نہیں ہے، جس نے اس کے علاوہ کسی اور کی عبادت کی ہو اور وہ سعادت مند بھی ہوا ہو، اور کوئی ایسا بندہ نہیں ہے، جس نے کسی اور کو اس کا شریک ٹہرایا ہو، اور وہ کامیاب و کامران بن گیا ہو۔
یقیناً اللہ تعالی واحد و احد ہیں ۔ ۔ ۔