اللہ قریب ہے

اللہ قریب ہے

اللہ قریب ہے

یقیناً اللہ تعالی قریب ہے۔ ۔ ۔

اے وہ ذات جو ہر اس شخص سے قریب ہے جو اس سے مانگتا ہے ۔ ۔ ۔ اے وہ ذات جو ہر اس شخص سے قریب ہے، جو اس سے لَو لگائے رکھتا ہے۔

اے وہ ذات جو ہر اس شخص سے قریب ہے جو اس سے مانگتا ہے ۔ ۔ ۔ اے وہ ذات جو شہ رگ سے بھی زیادہ ہم سے قریب ہے۔

اے قریب ذات تیری محبت و انسیت اور تیری کلام کی لذت سے ہمیں مالا مال فرما ۔ ۔ ۔ {جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں، تو آپ کہہ دیں کہ میں بہت ہی قریب ہوں۔ }(البقرۃ: 186)

&"القریب&" اپنی بلندئ شان کے باوجود اپنے علم و آگہی سے قریب رہنے والی ذات

&"القریب&" ہر اس شخص سے اس کی ذات قریب ہے جو اس کو پکارتا ہے۔ وہ لطف و مہربانی کرتی ہے، امیدوں کی برآری کرتی ہے، مصیبتوں اور غموں کو دور کرتی ہے، اور پریشان حال کی دعائیں قبول کرتی ہے۔

&"القریب&" ۔ ۔ ہر ایک شخص سے اپنے علم و آگہی، نگرانی و خبرداری سے بالکل قریب ہے۔

&"القریب&" ہر اس شخص سے اس کی ذات قریب ہے، جو اس کے دربار میں دستِ توبہ دراز کرتا ہے، اور اس سے لَو لگائے رکھتا ہے۔ اس کے گناہ معاف کرتی ہے، اور اس کی توبہ قبول کرتی ہے۔

&"القریب&" بندہ جن عبادتوں کے ذریعے اس سے قربت حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے، وہ قریب ذات اس کو قبول کرتی ہے، اور بندہ جس قدر اس ذات سے قریب ہوتا ہے، وہ اسی قدر اس سے قریب ہوتی ہے۔

&"القریب&" اپنے بندوں کے احوال سے واقف ہے۔ وہ ذات اپنے علم و آگہی سے بندوں سے قریب ہے، اور کوئی بھی چیز اس کے علم سے پوشیدہ نہیں ہے۔

&"القریب&" اپنے لطف و کرم، حفاظت و سلامتی، نصرت و مدد اور تائید سے قریب ہے، اور یہ قربت اس ذات کے دوستوں یعنی مومنوں کے لئے مخصوص ہے۔

&"القریب&" تمام بندے انجام کار میں اسی ذات کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ {اور ہم اس شخص سے بہ نسبت تمہارے بہت زیادہ قریب ہوتے ہیں۔ }(الواقعۃ: 85)

&"القریب&" دل اس ذات کی قربت سے مانوس ہوتے ہیں، اور اس کے ذکر سے شاد و آباد رہتے ہیں۔

یقیناً اللہ تعالی قریب ہیں ۔ ۔ ۔



متعلقہ: