&"اللہ تعالی معطی و مانع ہے&" جس کو اللہ تعالی عطا کردے، تو کوئی اس کو روکنے والا نہیں ہے، اور جس کو دینے سے وہ باز رہے، تو کوئی اس کو دینے والا نہیں ہے۔ ساری مصلحتیں اور منافع اسی سے طلب کئے جاسکتے ہیں، اور اسی کی طرف سے یہ ساری چیزیں بٹتی ہیں، اور وہی ذات ہے جس کو چاہے یہ چیزیں عطا کرتی ہے، اور اپنی حکمت و رحمت کی بنیاد پر جس سے چاہے، روک لیتی ہے۔
ساری تعریفیں اللہ تعالی کے لئے ہیں۔ وہ اسی طرح ہے جس طرح خود اس نے اپنی وصف بیانی کی ہے، اور وہ مخلوق کی وصف بیانی سے بہت بلند و بالا ہے۔اے کشادگی پیدا کرنے والی ذات ہم پر اپنی رحمتوں کو کشادہ کردے، ہمیں اپنی نوازشوں سے نوازدے، اور اے روکنے والی ذات ہم سے برائیوں کو روک لے، اور اے منع کرنے والی ذات ہم سے شرور و فتن کو دور کردے۔
یقیناً اللہ تعالی دینے اور چھیننے والا ہے۔ ۔ ۔