اللہ تعالی زور آور ہے

اللہ تعالی زور آور ہے

اللہ تعالی زور آور ہے

یقیناً اللہ تعالی زور آور ہیں ۔ ۔ ۔ {اور اللہ زور آور باحکمت ہے۔ }(الانفال: 67)

اللہ تعالی زور آور، قوی اور غالب ہیں۔ وہ ذات جس کو کسی طاقتور کی طاقت نقصان نہیں پہنچاسکتی، اور نہ کسی قدرت رکھنے والے کی قدرت اس کو کمزور کرسکتی ہے۔ ۔ ۔ وہ باخبر و بلند و بالا ذات بابرکت ہے۔

&"العزیز&" ۔ ۔ ۔ وہ ذات جس کے لئے ہر قسم کی عزت ہے: قوت و طاقت کی عزت، غلبہ و جلال کی عزت، اور رُکے رہنے و نہ دینے کی عزت۔ چنانچہ اس نے اپنے آپ کو کائنات کے دسترس سے دور رکھا ہے، ساری مخلوقات کو اپنے قبضہ قدرت میں لے لیا ہے، ساری مخلوق اس کی احسان مند ہے، اور اس کے عظمت کے سامنے سربسجود ہے۔

&"العزیز&"۔ اسی کے لئے عزت و جلال ہے، اس کے علاوہ ہر چیز اس کے سامنے عاجز و ذلیل ہے، اور اس کے سامنے ہر قوی و طاقتور کمزور ہے۔ اس کے علاوہ ہر چیز حقیر ہے، اور کائنات کا ذرہ ذرہ اس کے سامنے ذلیل ہے۔

&"العزیز&"۔ وہ جس کو چاہتا ہے، عزت بخشتا ہے۔ جس سے چاہتا ہے، عزت کھینچ لیتا ہے، اور جس کو چاہتا ہے ذلیل و خوار کرتا ہے، اسی کے ہاتھ میں ساری بھلائی ہے۔ اللہ تعالی فرماتے ہیں:{تمام تر غلبہ اللہ ہی کے لئے ہے۔ } (یونس: 65)

حسب و نسب، اور مال و دولت سے ملنے والی عزت عزت نہیں ہے، بلکہ عزت تو وہ ہے جو اس کے کرم سے ملی ہو۔

&"العزیز&" جو کوئی عزت والا ہو، وہ اسی کی عزت کا صدقہ ہے، اور جو کوئی مضبوط و طاقتور ہو، وہ اسی کے فضل کا طفیل ہے۔ لہذا جو پناہ مانگنا چاہتا ہو، تو اس کو چاہئے کہ وہ اللہ تعالی کی ذات سے پناہ مانگے، اور جو عزت چاہتا ہے، تو اس کو چاہئے کہ وہ صدقِ دل کے ساتھ اللہ تعالی کے دربار کی طرف متوجہ ہوجائے۔ {سنو: عزت تو صرف اللہ تعالی کے لئے، اور اس کے رسول کے لئے اور ایمان داروں کے لئے ہے۔ }(المنافقون: 8)

یقیناً اللہ تعالی عزیز ہیں۔



متعلقہ: