اللہ تعالی نے اپنی ذات پر رحمت فرض کر رکھی ہے، اور اس کی رحمت اس کے غصے پر غالب ہے، نیز اس کی رحمت ہر چیز کو اپنے احاطے میں رکھے ہوئے ہے ۔ ۔ ۔ {بے شک اللہ تعالی کی رحمت نیک کام کرنے والوں کے نزدیک ہے۔ } (الاعراف: 56)
&"یقیناً اللہ تعالی رحمٰن و رحیم ہے&"۔ اللہ تعالی کی ذات ہماری ماؤں سے زیادہ ہم پر مہربان ہے، چنانچہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بچے کو دودھ پلانے والی ماں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ کہا:&"کیا تم اس ماں کو دیکھ رہے ہو، جو اپنے بچے کو آگ میں جھونک رہی ہے، ہم نے کہا: نہیں، وہ اپنے بچے کو آگ میں نہ جھونکنے کی طاقت رکھتی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی اپنے بندوں پر اس ماں کی اپنے بچے کے لئے پائی جانے والی ممتا سے زیادہ مہربان ہے&"(اس حدیث کو امام بخاری نے روایت کیا ہے)
یقیناً اللہ تعالی رحمٰن و رحیم ہے۔اللہ تعالی ساری کائنات پر رحم کرتا ہے، اور اس کے پاس وہ رحمت بھی جو اس کے مومن بندوں کے لئے مخصوص ہے۔{اور اللہ تعالی مومنوں پر بہت ہی مہربان ہے۔ }(الاحزاب: 43)
یقیناً وہ رحیم ہے ۔ ۔اس کی رحمت ہی کا تقاضہ ہوا کہ اس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو سارے جہانوں کے لئے رحمت کی شکل میں انسانیت کے لئے رہبر، اور ان کی دینی و دنیوی مصلحتوں کا محافظ بناکر بھیجا۔
&"یقیناً اللہ کی ذات رحیم ہے&"۔ اس کی رحمت کو اس کے علاوہ کوئی اتارنے والا نہیں ہے، اور نہ اس کے علاوہ کوئی اس کی رحمت پر گرفت رکھنے والا ہے۔ {اللہ تعالی جو رحمت لوگوں کے لئے کھول دے سو اس کا کوئی بند کرنے والا نہیں اور جس کو بند کردے سو اس کے بعد اس کا کوئی جاری کرنے والا نہیں اور وہی غالب حکمت والا ہے۔ }(فاطر: 2)
یقیناً اللہ تعالی رحمٰن و رحیم ہے ۔ ۔ ۔