اللہ تعالی صمد ہیں

اللہ تعالی صمد ہیں

اللہ تعالی صمد ہیں

یقیناً اللہ تعالی صمد ہیں ۔ ۔ ۔{آپ کہہ دیجئے کہ وہ اللہ تعالی ایک [ہی] ہے۔ اللہ تعالی بے نیاز ہے۔ } (الاخلاص: 1-2 )

&"الصمد&" ۔ ۔ ۔ وہ ذات جو اپنے اسماء و صفات میں کامل و مکمل ہے۔ اس کی ذات میں کوئی کمی اور قصور پیدا نہیں ہوتا ہے۔

&"&"الصمد&" ۔ ۔ ۔ وہ ذات جس کی طرف تمام بندے اپنی ضرورتوں، پریشانیوں اور برے حالات کے وقت اس سے لَو لگاتے ہیں؛ کیونکہ وہ اپنی ذات و صفات اور اسماء و اقوال میں مطلق و مکمل کمال رکھنے والی ذات ہے۔

الصمد&" ۔ ۔ ۔ وہ ذات بے نیاز ہے، ہر ایک اس کا محتاج ہے، اور وہ کسی کا محتاج نہیں ہے۔ {جوکہ کھانے کو دیتا ہے، اور اس کو کوئی کھانے کو نہیں دیتا۔ }(الانعام: 14)

&"الصمد&" وہ تدبیر کرنے والا پروردگار اور تصرف کا اختیار رکھنے والا مالک و بادشاہ ہے۔

&"الصمد&" ضرورتوں کے وقت میں دل اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، تو وہ انہیں منع نہیں کرتا، بلکہ اپنی عطاؤں سے نوازتا ہے۔ پریشانیوں کے وقت دل اس کو پکارتے ہیں، تو وہ ان کی دعائیں قبول کرتے ہوئے ان کی پریشانیاں دور کرتا ہے۔ اس سے رشتہ نہ رکھنے والے اس کو پکارتے ہیں، تو وہ ان کو اپنے سے قریب کرلیتا ہے۔ ڈرے ہوئے لوگ اس کے سامنے دست بدعاء ہوتے ہیں، تو وہ انہیں ڈر سے نجات دلاتا ہے۔ توحید پرست اس سے امیدیں لگائے بیٹھتے ہیں، تو وہ انہیں ان کی مرادوں تک پہنچادیتا ہے۔ مصیبتوں میں گھرے لوگ اس کو بلاتے ہیں، تو وہ انہیں سلامتی سے نوازتا ہے، اور بندے اس کے سامنے عاجزی سے جھکتے ہیں، تو وہ انہیں سربلندی عطا کرتا ہے۔

یقیناً اللہ تعالی صمد ہیں ۔ ۔ ۔



متعلقہ: