اللہ تعالی علیم، خبیر اور محیط ہے

اللہ تعالی علیم، خبیر اور محیط ہے

اللہ تعالی علیم، خبیر اور محیط ہے

یقیناً اللہ تعالی علیم، خبیر اور محیط ہے ۔ ۔

&"علیم، خبیر اور محیط&" وہ ذات جس کے علم نے ظاہر و باطن، پوشیدہ و علانیہ، یقینی ومحال، اور ممکنہ چیزوں کو، نیز اوپری و نچلی دنیا کو، ماضی، حال اور مستقبل کو اپنے احاطے میں لے رکھا ہے، کوئی بھی چیز اس کے علم سے پوشیدہ نہیں ہے۔

&"علیم و خبیر&" ۔ ۔ ۔ {بے شک اللہ تعالی ہی کے پاس قیامت کا علم ہے وہی بارش نازل فرماتا ہے اور ماں کے پیٹ میں جو ہے اسے جانتا ہے۔ کوئی [بھی] نہیں جانتا کہ کل کیا [کچھ] کرے گا؟ نہ کسی کو یہ معلوم ہے کہ کس زمین میں مرے گا۔ [یاد رکھو] اللہ تعالی ہی پورے علم والا اور صحیح خبروں والا ہے۔ }(لقمان: 34)

&"اللہ تعالی علیم و محیط ہے&" ۔ ۔ ۔ {وہ آسمان و زمین کی ہر ہر چیز کا علم رکھتا ہے اور جو کچھ تم چھپاؤ اور جو ظاہر کرو وہ [سب کو] جانتا ہے۔ اللہ تو سینوں کی باتوں تک جاننے والا ہے۔ }(التغابن: 4)

وہ ہر چیز کو جانتا ہے۔ ۔ ۔ {اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان بنائے اور اسی کے مثل زمینیں بھی۔ اس کا حکم ان کے درمیان اترتا ہے، تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اور اللہ تعالی نے ہر چیز کو بہ اعتبار علم گھیر رکھا ہے۔ } (الطلاق: 12)

نیز اللہ تعالی نے فرمایا:{اور اللہ تعالی نے ہر چیز کو بہ اعتبار علم گھیر رکھا ہے۔ }(الطلاق: 12)

یقینا اللہ تعالی علیم، خبیر اور محیط ہے۔



متعلقہ: