اللہ تعالی مبین ہیں

اللہ تعالی مبین ہیں

اللہ تعالی مبین ہیں

یقیناً اللہ تعالی ظاہر و باہر ہیں۔ ۔ ۔ {اللہ تعالی ہی حق ہے، [اور وہی] ظاہر کرنے والا ہے۔ } (النور: 25)

اے وہ ذات جو ظاہر و باہر ہے ۔ ۔ ۔ ہمارے لئے حق کا راستہ کہاں ہے۔ اے پروردگار باطل و غلط راستے سے ہمیں حق راستے پر چلاتے ہوئے محفوظ رکھ ۔

اللہ تعالی ہر حق کو ظاہر کرنے والا اور ہر حقیقت کو کھولنے والا ہے، اور اسی وقت سارے شکوک و شبہات دور ہوجائیں گے۔

اللہ تعالی اپنی وحدانیت کے معاملے میں واضح و ظاہر ہے، اور یہ بات بھی یقینی طور پر واضح ہے کہ اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔

&"المبین&" اپنے جود و کرم، اپنے وجود اور اپنی بادشاہت کے لئے اس نے بندوں کے لئے جو حسی و باطنی، اور معنوی دلائل مہیا کئے ہیں، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔

&"المبین&"

وہ ذات جس نے رسول کو کتاب کے ساتھ بھیجتے ہوئے بندوں کے لئے راہِ حق واضح کردی۔ {تمہارے پاس اللہ تعالی کی طرف سے نور اور واضح کتاب آچکی ہے۔ }(المائدۃ: 15)

اللہ تعالی کی ذات وہ ہے جو بندوں کے لئے خوش بختی کی راہ دکھاتی ہے، اور خوش بختی کو اپنی اطاعت و وحدانیت سے جوڑتی ہے۔

یقیناً اللہ تعالی مبین ہیں۔



متعلقہ: