اللہ تعالی ودود ہے

اللہ تعالی ودود ہے

اللہ تعالی ودود ہے

یقیناً اللہ تعالی ودود ہے ۔ ۔ ۔ {وہ بڑا بخشش کرنے والا اور بہت محبت کرنے والا ہے۔ }(البروج: 14)

&"الودود&" ۔ ۔ ۔ وہ ذات ہے جو اپنے نبیوں، رسولوں، ان کی پیروی کرنے اور ان سے محبت کرنے والوں سے محبت کرتی ہے؛ چنانچہ اللہ تعالی کی ذات ان لوگوں کے دلوں میں ہر چیز سے زیادہ محبوب ہے، ان کے دل اللہ کی محبت سے پُر ہیں، ان کی زبانیں اپنے پروردگار کی تعریف سے تَر ہیں، اور ان کے دل ہر طرح کے اخلاص و محبت سے اس کے دربار سے لَو لگائے ہوئے ہیں۔

اللہ تعالی اپنے بندوں کے ساتھ محبت کرنے والا ہے ۔ ۔ ۔ ان سے محبت کرتا ہے، انہیں اپنے تقرب سے نوازتا ہے، ان سے خوش ہوتا ہے، اور انہیں خوش کرتا ہے۔ ۔ ۔ {جو اللہ کی محبوب ہوگی اور وہ بھی اللہ سے محبت رکھتی ہوگی۔ } (المائدۃ: 54)

اللہ تعالی انہیں لوگوں کی محبت عطا کرتا ہے؛ پھر لوگ ان سے محبت کرنے لگتے ہیں، اور ان کی باتوں کو بخوشی قبول کرنے لگتے ہیں۔

&"الودود&" ۔ ۔ اللہ تعالی اپنے بندوں سے محبت کرتا ہے، ان سے بہت زیادہ قریب رہتا ہے، اور اپنے بندوں کی خیرخواہی چاہتا ہے۔

&"الودود&" ۔ ۔ اللہ تعالی کے بندے اس سے محبت کرتے ہیں، اور اس سے ملاقات کا شوق رکھتے ہیں؛ چنانچہ حدیث میں آیا ہے کہ:&"جو شخص اللہ تعالی سے ملاقات کا شوقین ہوتا ہے، اللہ تعالی بھی اس سے ملنے کا شوقین ہوتا ہے&"(اس حدیث کو امام بخاری نے روایت کیا ہے)

&"الودود&" ۔ ۔ اللہ تعالی تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم اپنے دل کو صاف و پاک رکھو، کینہ و بغض سے اس کو دور رکھو، نیز کینہ کپٹ کی گندگی کو محبت کے پانی سے دھونے، اور حسد کی آگ کو محبت و پیار کے برف سے صاف کرنے کا حکم دیتا ہے۔

یقیناً اللہ تعالی ودود ہیں ۔ ۔



متعلقہ: