&"الجبار&" ۔ ۔ ۔ غمخوار کی غمخواری کرنے والا، پریشان حال کی مدد کرنے والا، محتاج کو بے نیاز بنانے والا، بھٹکنے والوں کی غلطیاں درگذر کرنے والا، گناہ گاروں کے گناہ معاف کرنے والا، عذاب کے مستحقین کو آزادی بخشنے والا، اور اخلاص کے ساتھ محبت کرنے والوں کے دلوں کو دلاسہ دینے والا۔
&"الجبار&" ۔ ۔ ۔ وہ ذات جس کی برتری سب سے اوپر اور اس کی نعمتیں ہر چیز سے عالی۔
&"الجبار&" ۔ ۔ ۔ وہ ذات جس کی ہر چیز احسان مند ہے، ہر چیز اس کے سامنے سرِ تسلیم خم کرتی ہے، اور کسی ایک معاملے کی وجہ سے وہ دوسرے معاملات سے بے خبر نہیں ہے۔
&"الجبار&" ۔ ۔ اس کا مطلب وہ بلند و بالا ہے، نیز اس کا مطلب وہ غالب و قوی ذات ہے، اور نرمی کا معاملہ کرنے والی ذات ہے: یعنی عاجز دلوں کو دلاسہ دینے والی، کمزوروں کا مداوا کرنے والی، اور اس کے دربار سے پناہ طلب کرنے والوں کو پرسہ دینے والی ذات ہے۔&"الجبار&"۔ ۔ ۔ سلطنت و قوت والا، بادشاہت و حکومت، اور عظمت و جلال والا۔
&"الجبار&" ۔ ۔ ۔ اس کے سامنے سارے بڑے بڑے ظالم سرِ تسلیم خم کرتے ہیں، بڑی عزت و عظمت والے لوگ جھکتے ہیں، بادشاہ و شہنشاہ اس کے دربار میں عاجزی و انکساری کرتے ہیں، اور اس کے سامنے بڑے بڑے مجرم و گنہگار سجدہ کرتے ہیں۔
یقیناً اللہ تعالی &"جبار&" ہے۔ ۔ ۔