اللہ تعالی مقیت ہیں

اللہ تعالی مقیت ہیں

اللہ تعالی مقیت ہیں

یقیناً اللہ تعالی ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔ ۔ ۔{اور اللہ تعالی ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔} (النساء: 85)

&"المقیت&" وہ ذات جس نے ہر ایک مخلوق تک وہ چیزیں پہنچادی ہے، جن سے وہ اپنا پیٹ بھرتے ہیں، اس نے ہر ایک کو اس کا رزق عطا کردیا ہے، اور اپنی حکمت و مشیت سے جس طرح چاہے اس نے تقسیمِ رزق کے معاملے میں تصرف کیا ہے۔

&"المقیت&" وہ ذات جس نے تمام مخلوقات کو روزی بخشی، اور وہ چیزیں ان کے لئے پیدا کردیں، جس سے یہ مخلوقات زندہ رہتی ہیں؛ چنانچہ اس نے ایسی نوازشوں سے انہیں مالا مال کیا، جس سے وہ اپنی پیاس بجھاتے ہیں، اپنی بھوک مٹاتے ہیں، اور اپنی زندگی کو خوشگوار بناتے ہیں۔

&"المقیت&" وہ ذات جو طرح طرح کے علم و معرفت سے دلوں کو قوت بخشتی ہے، پھر اس سے روحوں کو تازگی پہنچتی ہے، اور انسانی ضمیر کھل جاتے ہیں۔

اے وہ ذات جو اپنے مخلوقات کے احوال و کوائف کی ذمہ دار ہے، اور ان کے معاش و معاد کی تدبیر کرتی ہے ۔ ۔ ۔ ہم تجھ سے تیری حفاظت و سلامتی، معافی اور عافیت کے طلبگار ہیں۔ {اور اللہ تعالی ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ } (النساء: 85)

یقیناً اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہیں۔ ۔ ۔



متعلقہ: