اللہ تعالی غالب و برتر ہیں

اللہ تعالی غالب و برتر ہیں

اللہ تعالی غالب و برتر ہیں

یقیناً اللہ تعالی غالب و برتر ہیں۔ ۔ ۔

وہ انسان و جنات پر غالب ہے:{اور وہی اللہ اپنے بندوں کے اوپر غالب ہے برتر ہے، اور وہی بڑی حکمت والا اور پوری خبر رکھنے والا ہے۔ }(الانعام: 18)

&"القھّار&" وہ ہر چیز پر غالب ہے، اس کے سامنے ساری کائنات عاجز ہے، اس کی عزت و عظمت اور کمالِ قوت کے سامنے ہر ایک ذلیل و خوار ہے۔

&"القھّار&"۔ وہ اپنی بلندی و برتری، کائنات کے بارے میں علم و تدبیر کرتے ہوئے، اور ان کو اپنے احاطہ قدرت میں رکھتے ہوئے ان پر غالب ہے۔ چنانچہ اس وسیع و عریض کائنات میں کوئی بھی چیز اس کی مرضی اور اس کے علم سے باہر نہیں ہے۔

&"القھار&" گھمنڈی اور سرکش لوگوں کو الوہیت و ربوبیت کے مستحق ہونے پر، اور اپنے اسماء و صفات کے باکمال ہونے پر واضح دلائل سے مغلوب کردیا۔

&"القھار&" ظالم، سرکش اور گھمنڈیوں کو مغلوب بنادیا، اور اللہ تعالی ان کی مرضی کے خلاف انہیں قیامت کے دن مغلوب بناکر اکٹھا کرے گا۔ {اور سب کے سب واحد غلبے والے کے روبرو ہوں گے۔ }(ابراھیم: 48)

&"القھّار&" اللہ تعالی کی مرضی کسی بھی حال میں ہونے والی ہوتی ہے، مخلوق میں سے کسی کو، چاہے وہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، اس کی مرضی کے خلاف چلنے کی طاقت نہیں ہے۔ وہ اپنی کاریگری میں نایاب و انوکھا ہے، طاقتور لوگ چاہے کتنے ہی اسباب و وسائل کے وہ حامل ہوں، پھر بھی وہ اس کی کاریگری کا ایک چھوٹا حصہ بھی بنانے سے عاجز ہیں۔ اور اس کی حسنِ صنعت کی مدح سرائی میں زبان، چاہے وہ کتنے ہی فصاحت و بلاغت کی دھنی ہو، پھر بھی وہ گونگی ہے۔

یقیناً اللہ تعالی غالب و برتر ہیں۔ ۔ ۔



متعلقہ: