اللہ تعالی واسع ہے

اللہ تعالی واسع ہے

اللہ تعالی واسع ہے

یقیناً اللہ تعالی واسع ہے ۔ ۔{اللہ تعالی کشادگی اور وسعت والا اور بڑے علم والا ہے۔ }(البقرۃ: 115)

&"الواسع&" ۔ ۔ وہ جوّاد ہے، اس کا جود و کرم ہر سوال کو اپنے اندر سمولیتا ہے۔

&"الواسع&" ۔ ۔ اللہ تعالی اپنے صفات میں کامل و مکمل ہے۔ ۔ ۔ اپنے ناموں میں عظمت والا ہے۔ اس کی حمد و ثناء کا احاطہ نہیں کیا جاسکتا۔ وہ وسیع عظمت و بادشاہت، سلطنت و سخاوت، اور وسیع جود و احسان کا مالک ہے۔

&"الواسع&" ۔ ۔ ساری مخلوق کو اپنے علم و عطاء، حفاظت و نگرانی، اور تدبیر سے گھیرے ہوئے ہے۔

&"الواسع&" ۔ ۔ اللہ تعالی کی ذات ساری آوازوں کو سنتی ہے، اور مختلف زبانوں سے اس کو کوئی مغالطہ نہیں ہوتا ہے۔

&"الواسع&" ۔ ۔اللہ تعالی نے اپنے بندوں کے لئے عبادت کو آسان بنادیا ہے، دین کو ان کے لئے سہولت بخش بنادیا ہے، اور اس نے بندوں کو اپنی رحمتوں سے ڈھانپ لیا ہے۔

یقیناً اللہ تعالی واسع ہے ۔ ۔ ۔



متعلقہ: