اللہ تعالی وھّاب و جوّاد ہے

اللہ تعالی وھّاب و جوّاد ہے

اللہ تعالی وھّاب و جوّاد ہے

یقیناً اللہ تعالی وھّاب و جوّاد ہے ۔ ۔ ۔

اے نعمتوں کو عطا کرنے والے ۔ ۔ ۔ اے امیدوں کو باندھے رکھنے والے ۔ ۔ ۔ اے احسان کرنے والے۔

مجھے رضامندی کی دولت عطا فرما۔ ۔ ۔ مجھے امن و امان عطا فرما ۔ ۔ مجھے سعادت و محبت عطا فرما۔

ہم پر احسان و کرم فرما؛ تو ہی جود و کرم اور فضل و عطا کا مستحق ہے۔ {اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما، یقیناً تو ہی بہت بڑی عطا دینے والا ہے۔ }(آل عمران: 8)، &"یقیناً اللہ تعالی کریم ہے، کرم و اچھے اخلاق کو پسند کرتا ہے، اور بد اخلاقی سے نفرت رکھتا ہے&"(اس حدیث کو امام ترمذی نے روایت کیا ہے)

&"الوھّاب&" ۔ ۔ جس کو چاہے عطا کرتا ہے، اور جس سے چاہتا ہے چھین لیتا ہے۔

&"الجوّاد&" ۔ ۔اس کی عطا کی کوئی انتہاء نہیں ہے، اور اس کے احسان کو کوئی روکنے والا نہیں ہے، وہ کسی چیز کو کہتا ہے:{ہوجا، بس وہ وہیں ہوجاتی ہے۔ }(البقرۃ: 117)

&"الوھّاب&" ۔ ۔ ۔وہ ظاہری و باطنی نعمتِ رزق عطا کرتا ہے، اور اپنے فضل و کرم سے عطاؤں کو نچھاور کرتا ہے۔

اللہ تعالی اپنے بندے کے دل میں جو اچھے خیالات، مفید باتیں، علم و ہدایت، توفیق و سعادت، اور اس کو دعاء کی قبولیت وغیرہ سے نوازتا ہے، ان ساری چیزوں کا تعلق اسی باطنی نعمتِ رزق سے ہے، جو اللہ تعالی بہت سے لوگوں کو اس سے نوازتا ہے۔

&"الوھّاب&"۔ ۔ دے یا اپنا ہاتھ کھینچ لے، بلند کرے یا اوندھے منہ گرادے، اور احسانوں کے سلسلے کو جاری رکھے یا اس کو منقطع کردے، اسی کے قبضہ قدرت میں ہر بھلائی ہے، وہ یقیناً ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔

یقیناً اللہ تعالی وھّاب اور جوّاد ہے۔ ۔ ۔



متعلقہ: